وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی ملکہ برطانیہ الزبتھ کی سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت , سالگرہ کا کیک کاٹا
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی ملکہ برطانیہ الزبتھ کی سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت , وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ مل کر ملکہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا، نیک خواہشات کا اظہار.وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آج مقامی ہوٹل میں ملکہ برطانیہ الزبتھ کی سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی - تقریب کے آغاز میں پاکستان اور برطانیہ کے قومی ترانے بجائے گئے -وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ مل کر ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا-وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے ملکہ برطانیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیااور ملکہ کی عوامی اور جمہوری خدمات پرخراج تحسین پیش کیا-وزیر اعلی حمزہ شہباز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار، مضبوط جمہوری نظام اور دیگر اقدار برطانیہ کو دنیا سے ممتاز کرتی ہیں - وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ ڈویلپمنٹ انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں برطانیہ کے تعاون کو سراہتے ہیں -انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں جمہوریت کامیاب اور معیشت مضبوط ہو گی تو ہم دنیا میں سربلند ہوں گے- برطانوی ہائی کمشنر نے بھی تقریب سے خطاب کیا -تقریب میں ممتاز کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی-