ٹربیونل تشکیل کا معاملہ: چیف جسٹس فائز عیسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 20 جون کو سماعت کرے گا

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل تشکیل کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیف جسٹس فائز عیسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا، سپریم کورٹ کا بینچ الیکشن کمیشن کی اپیل پر 20 جون کو سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔