کراچی: دہشتگردوں نے مزید تین جانیں لے لیں. مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چارافراد زخمی ہوگئے.
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن اور چیکنگ کے سلسلے کے باوجود دہشت گردوں کی کارراوئیاں جاری ہیں، آج صبح ملیرندی سے دو افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی ہیں.جن کی شناخت عبداللہ بلوچ اوروحید بلوچ کے نام سے ہوئی۔ دونوں افراد ملیرکھوکھرا پارکے رہائشی اورسگے بھائی تھے، جنہیں گزشتہ روزاغواء کیا گیا تھا۔ ماڈل کالونی ٹیلیفون ایکسچینج کے نزدیک مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ناظم آباد، نیوکراچی، پی سی ایچ ایس اور کورنگی میں فائرنگ کے واقعات میں چارافراد زخمی ہوگئے۔