فلمی دنیا کے مشہور ترین میلے کانز فلم فیسٹیول کا افتتاح اس بار تھری ڈی فلم "دا گریٹ گیٹسبی" کی نمائش سے ہو گا۔
فلم ایف سکاٹ فٹزجیرلڈ کی کہانی پر مبنی ہے اور یہ انیس سو بیس کی دہائی کے امریکا کی تصویر کشی کرتی ہے۔ فلم کی کہانی فٹزجیرلڈ کے رومان اور المیہ سے پُر زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا ہے۔