پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا.
دوسرا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا، جنوبی افریقا کوپانچ میچوں کی سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی میچ جیت کرسیریزبرابرکرنے کیلئے پرعزم ہیں. جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے میچ کے لئے پاکستان ٹیم نے کوچ ڈیوواٹمور کی زیر نگرانی سخت ٹریننگ کی ۔ پہلے ون ڈے میں ہونے والی غلطیوں کا جائزہ لینے کے بعد گرین شرٹس نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پرخصوصی توجہ دی، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق تمام کھلاڑی میچ میں اچھی کارکردگی کیلئے پرامید ہیں۔