محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کےدوران ملک کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئیندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، راوپلنڈی، گوجرانوالہ، لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چراٹ میں 47 ملی میٹر جبکہ میاں والی 44، پشاور 40، دیر 35، مظفرآباد 34، مالم جبہ 33، راوالا کوٹ 30، راولپنڈی 11، لاہور 5 اور بہاولپور میں 4 میلی میٹر ریکارڈ کی گئی،،، ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجی حرارت کچھ یوں رہے۔پارا چنار اور کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1، مری میں 3، سکردو 4، گلگت 9، مظفرآباد 10، ملتان ، فیصل آباد 12، لاہور 14، اور کراچی مین کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔