وزیرمملکت اور مسلم لیگ قاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ نون میں شمولیت کااعلان کردیا.
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سےملاقات کےبعد پریس کانفرنس میں شیخ وقاص اکرم نے ن لیگ میں شمولیت کااعلان کیا.ان کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کےبارے میں ان کے تحفظات دور ہوگئے ہیں.وہ خاندانی مسلم لیگی ہیں اور رہیں گے. انہوں نے کہا کہ وہ ایک مسلم لیگ سے دوسری مسلم لیگ میں آئے ہیں،،جس پر انہیں خوشی ہے . وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف شیخ وقاص اکرم کو مسلم لیگ نون میں شمولیت پرمبارک باد دی اورکہا کہ ان پرکرپشن کا کوئی داغ نہیں. شہبازشریف کاکہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پڑھے لکھے لوگ ن لیگ میں آرہےہیں.