ٹرانسپیرنسی انڑنیشنل نے پنجاب حکومت کے اُجالا سولر لیمپس پراجیکٹ کو قواعد و ضوابط کے عین مطابق قرار دے دیا۔
صوبائی محکمہ برقیات کو ٹرانسپیرنسی انڑنیشنل کی جانب سے موصول ہونے والے خط کے مطابق اُجالا سولر پراجیکٹ کے تحت دو لاکھ سولر پینلز کی خریداری کے عمل میں کسی قسم کی بدعنوانی نہیں پائی گئی جبکہ منصوبے میں پنجاب پروکیورمنٹ رولز دو ہزار نو پر بھی مکمل عملدرآمد کیا گیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے ترجمان کے مطابق انکا ادارہ ملک میں قانون کی حکمرانی، کرپشن کے خاتمے اور گڈ گورننس کے فروغ کیلئے کوشاں رہے گا