تنظیم آئمہ مساجد و مجلس علماء پاکستان کی جانب سے مدرس مسجد نبوی الشیخ قاری محمد بشیر احمد کے اعزاز میں لاہور میں استقبالیہ دیاگیا۔
الشیخ قاری محمد بشیر احمد کو دیئے گئے استقبالیہ میں مختلف مکاتب فکر سےتعلق رکھنےوالےعلماء کرام کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔ خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیرآزاد نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکہ اور مدینہ امت مسلمہ کی عقیدت واحترام کا محور ومرکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں برادر اسلامی ملک کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان کی مدد کی۔۔یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔