سرمایہ داروں کی سیاست کا باب بند ہوگیا، لاہورمیں تئیس مارچ کو ہونے والاجلسہ کرپشن، اقربا پروری اورجھوٹ کی سیاست کیخلاف فیصلہ کن جنگ ثابت ہوگا۔ عمران خان
لاہورمیں نیا پاکستان کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر ہونے والے جلسہ کے بعد سب جان جائیں گے کہ قوم تبدیلی کا اشارہ دے چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارا جھوٹوں، چوروں اور لٹیروں سے پالا رہا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ عوام جھوٹے لیڈروں کو مسترد کرکے ایسی شفاف قیادت کو سامنے لائیں گے جو ملک وقوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی جانب گامزن کرے گی۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ عام انتخابات میں نوجوان تبدیلی کیلئے اہم ترین ثابت ہوں گے۔