کوئٹہ اورگوادرمیں کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت 6دہشتگردگرفتار
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا،اس دوران فورسز نے تین دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا ہے ،جن میں کالعدم تنظیم کااہم کمانڈربھی شامل ہے،گرفتار دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ باردود اورحساس دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں،گوادرمیں بھی سکیورٹی فورسزنے آپریشن کے دوران بی ایل کے تین دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا ہے