اسلام آبادائر پورٹ پر کسٹم حکام نے دبئی جانے والی خاتون سے پانچ لاکھ امریکی ڈالر برآمد کرلئے
اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرکے نجی ائیرلائن کے ذریعے دبئی جانے والی خاتون سےپانچ لاکھ امریکی ڈالر برآمد کر لیے ،کسٹم حکام کے مطابق خاتون مسافر پاکستان ماڈلنگ انڈسٹری کی مشہور ماڈل ہے،حراست میں لی گئی خاتون سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔