لاہور کے سیشن عدالت نےقتل کے مجرم اظہر محمود کے بلیک وارنٹ جاری کر دئیے
اظہر محمود نامی مجرم نے انیس سوپچانوے میں دیرینہ دشمنی پر گجرات میں سلیم نامی شخص کو قتل کیا تھا جس پر اسے پھانسی کی سزا سنائی گئی جبکہ سزا موت کیخلاف مجرم کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکیں ہیںدوسری جانب محکمہ داخلہ کی جانب سے عام قیدیوں کی سزائےموت پر عمل درآمد کی ہدایات کے بعد سیشن جج نے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے،ڈیتھ وارنٹ کےمطابق مجرم کو گجرات سینٹرل جیل میں اٹھارہ مارچ کو تختہ دار پر لٹکایا جائےگا۔