لاہور ہائیکورٹ میں گھی کی مصنوعی قلت کیخلاف درخواست دائر
درخواست محمد عرفان ایڈووکیٹ نے دائر کی جسمیں موقف اختیارکیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے باوجود گھی کے نرخوں میں کمی نہیں کی گئی،مل مالکان اور ڈیلرز کی ملی بھگت سے گھی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حکومت مشینری ذخیرہ اندوزوں اور مہنگے داموں گھی فروخت کرنیوالوں کیخلاف ناکام دکھائی دیتی ہے،، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کو گھی اور اشیا خورونوش کی فراہمی روکنےوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیاجائے۔