اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی جانب سے ذکی الرحمان لکھوی سے متعلق دیئے گئے فیصلے کا جائزہ لے رہے: امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا کوبریفنگ دیتے بتایا کہ اس کیس میں قانونی کارروائی کے نتائج پر کچھ نہیں کہا جاسکتا،ہماری طرف سے حکومت پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ وعدے کے مطابق ممبئی حملے کے ملزمان، ان کی مالی معاونت اور ضمانت دینے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں تعاون کرے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی جانب سے ممبئی حملے کے مرکزی ملزم سے متعلقد دیئے گئے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم ملزم ابھی قید میں ہے۔