بھارت نے زمبابوے کو شکست دے دی
آکلینڈ میں زمبابوین بلے باز برینڈن ٹیلر کی دھواں دھار اننگز کی بدولت زمبابوے بھارت کو جیت کیلیے دو سو اٹھاسی رنز کا ٹارگٹ دینے میں کامیاب رہیبرینڈن ٹیلر نے ایک سو دس گیندوں پر پانچ چھکوں اور پندرہ چوکوں کی مدد سے ایک سو اڑتیس رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، ٹیلر نے آخری ستر رنز صرف انتیس گیندوں پر بنائے، بھارت کی جانب سے شامی، یادوو، اور شرما نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔بھارتی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا،شیکھر دھون اور روہت شرما جلدی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے اجنکیا رہانے اور ویرات کوہلی نے اننگز کو سہارا دیا لیکن رہانے رن آؤٹ اور کوہلی سکندر رضا کی گیند پر بولڈ ہو گئے،جس کے بعد سریش رائنا اور مہندرا سنگھ دھونی نے ورلڈ کپ میں بھارت کی سب سے بڑی شراکت بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا ئی،،رائنا نے سنچری سکور کی جبکہ دوھونی اناسی رنز بنائے ،دونوں کھلاڑٰ آؤٹ نہیں ہوئگروپ بی میں بھارت اپنے تمام میچ جیت کر بارہ پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہا دوسری طرف ہوبارٹ میں سکاٹ لینڈ کی پوری آسٹریلیا کیخلاف چھبیس ویں اوور میں ایک سو تیس رنز پر ڈھیر ہو گئی مکین چالیس رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ، سکاٹ لینڈ کے پانچ کھلاڑی کھاتا کھولے بغیر ہی آؤٹ ہو گئے۔ مچل سٹارک نے چار اور کمنز نے تین کھلاڑی آؤٹ کیےآسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر بانوے رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا،جس کے بعد اپمائرز نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو سات وکٹو ں سے کامیاب قرار دے دیا