پرستار کی جانب سے بیٹے کی تصویر ساتھ بھجوائے گئے ایس ایم ایس نے جذباتی کردیا: مصباح الحق
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو بھیجا گیا ایس ایم ایس آئرلینڈ کے خلاف میچ سے قبل سب کی توجہ کا مرکز بن گیا خود مصباح الحق بھی اس پیغام سے خاصے جذباتی دکھائی دیتے ہیں۔مصباح الحق کے پرستار نے ان کے بیٹے کی تصویر کے ساتھ ایک پیغام بجھوایا مصباح کہتے ہیں کہ ایس ایم ایس پیغام سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ یہ بچہ پوری قوم کی نمائندگی کررہا ہے جو پاکستانی ٹیم پر نظریں لگائے بیٹھی ہے ایس ایم ایس کے بعد گرین ٹیم کے کپتان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم پوری کوشش کررہی ہے کہ قوم کی توقعات پر پورا اترےیہ جذباتی ایس ایم ایس ملنے کے بعد مصباح الحق نے بھی ایک پیغام پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو بھیجا جس میں انہوں نے لکھا کہ پوری پاکستانی قوم بے پناہ توقعات کے ساتھ ٹیم کی طرف دیکھ رہی ہے تو ہمیں بھی سو فیصد کارکردگی دکھانی چاہیے تاکہ ہمیں یہ کسک نہ رہ جائے کہ ہماری طرف سے کوئی کمی رہ گئی۔