گرفتار افراد سے جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے: الطاف حسین
ایک انٹرویو میں الطاف حسین نے کہا کہ حکمران بزدل اور ڈرپوک ہیں۔ نواز شریف بھی معافی مانگ کر واپس آئے ۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم امن چاہتی ہے لیکن اسے سیاسی تنہائی کا شکار کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے نائن زیرو پر آئینی و قانونی ماہرین اور ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے اجلاس سے بھی ٹیلی فونک خطاب کیا ۔الطاف حسین کا کہنا تھا کراچی آپریشن کی حمایت کی لیکن مجرموں کی گرفتاری کی آڑ میں آپریشن کا رخ متحدہ کی جانب موڑ دیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کے چھاپوں کے دوران ایک سو چالیس افراد گرفتار ہوئے۔جو نائن زیرو نہیں بلکہ عزیز آباد کے اطراف سے گرفتار کیے گئے۔الطاف حسین نے کہا کہ گرفتار افراد میں ان کی خالہ زاد بہن کا بیٹا اور بھانجا عبدالعزیز بھی شامل ہے جو سرکاری افسر ہے ۔ رینجرز نے ایک باورچی اور مالی کو بھی حراست میں لیا ہے ۔ الطاف حسین نے کہا گرفتار افراد سے جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔الطاف حسین نے کہا ان کی بیوہ بہن کے گھر چھاپہ کیوں مارا گیا ۔اور گھر کی کھڑکیاں اور دروازوں کو کیوں توڑا گیا -