اڈیالہ جیل میں قید 13 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری
راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تیرہ مجرموں کے ڈیتھ ورانٹ جاری کیے، عدالتی حکم کے مطابق دو مجرموں کو سترہ، چار کو اٹھارہ اور چار کو انیس مارچ کو پھانسی دے دی جائے گی ۔ تین مجرموں کی پھانسی کی تاریخ ابھی مقرر نہیں کی گئی ۔پولیس حکام کے مطابق ان مجرموں کی تمام عدالتوں سے اپیلیں مسترد ہونے کے بعد ان کے ڈیٹتھ ورانٹ جاری کیے گئے ہیں ۔۔مجرموں کے خلاف راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔ وفاقی حکومت چند روز قبل تمام مجرموں کی پھانسی پر عائد پابندی مکمل طور پر ختم کر دی تھی اور سزاہوں پر عمل درآمد کا حکم دیا تھا جس کے بعد اب ملک بھر میں یہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ایک ہزار کے قریب مجرموں کو پھانسی دی جائے گی جو سزا پر عمل درآمد کے منتظر تھے۔