MQM رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ نائن زیرو میں سکیورٹی خدشات کے باعث حفاظت کیلئے اسلحہ رکھاگیاتھا
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ ہمارا کارکن دن دہاڑے قتل ہوا اور الزام بھی ہم پر ہی دھرنے کی کوشش کی گئی نائن زیرو نو گو ایریا ہوتا تو مدنی مسجد میں ہزاروں لوگ نماز پڑھنے نہ آتے، حیدر عباس رضوی نے کہا کہ گیارہ مارچ کو نائن زیرو پرغیرقانونی چھاپہ ماراگیا،کارکنوں کو ٹارگٹ کلرز اور دہشت گرد بنا کر پیش کیا گیا، نائن زیرو کو سکیورٹی خدشات کے باعث حفاظت کیلئے اسلحہ رکھا، انہوں نے کہا کہ اسلحہ ضبط کرنے والوں نے اس کا لائسنس کیوں نہ دکھایا؟ امریکی وزارت خارجہ نے بھی تردیدکی کہ نیٹواسلحےکی ترسیل نہیں ہوئی ، انہوں نے مزید کہا کہ جس شخص کو عسکری ونگ کا انچارج بنا کر پیش کیا گیا وہ باورچی تھا، اگر وہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث تھا تو رہا کیوں ہوا؟ لطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ باجی کے گھر دو بار چھاپہ مارا گیا، ایسا تاثردیاجارہاہےکہ ایم کیوایم گرتی ہوئی گائےہے، ہرکوئی جیسے چاہےالزام لگارہاہے، انہوں نے کہا کہ نائن زیرونوگوایریانہ کل تھااورنہ آج ہے