پشاورمیں دہشتگردوں کی فائرنگ سےشہید ہونیوالےلیفٹیننٹ کرنل طارق غفورکےقتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا
پشاو میں لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور شہید کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقدمہ نامعلوم تین افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ لفیٹیننٹ کرنل طارق غفور کو جمعہ کے روز دہشتگردوں نے سربند کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔ کرنل طارق غفور نماز جمعہ کیلئے جارہے تھے کہ دہشتگردوں کا نشانہ بن گئے۔ واضح رہے کہ شہید کرنل طارق غفور سابق آئی جی ایف سی میجر جنرل فضل غفور کے صاحبزادے تھے۔