لندن میں سینٹ پیٹرک ڈے پرہونےوالی رنگارنگ سالانہ پریڈمیں آئرلینڈ کی ثقافت کےرنگ بکھرگئے
لندن کے ٹرافلگر اسکوائر میں منعقد ہونے والی پریڈ میں لندن آئرش سپورٹس کلب، ڈانس سکولز، مارچنگ بینڈز، تھیٹر ٹوپس اور ڈانسنگ گروپس نے اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیت لئے۔۔۔ پریڈ میں طرح طرح کے کھیل تماشوں کا اہتمام کیا گیا،سبز رنگ کے ملبوسات زیب تن کیےبچوں اوربڑوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،،، آئرش بینڈ کی پرفارمنس پر لوگ جھومتے رہے،، پریڈ میں دیو قامت پتلا توجہ کا مرکز بنا رہا۔سالانہ پریڈ کی روایت اڑھائیس سو سال سے زائد پرانی ہے جسے دیکھنے کے لئے ایک لاکھ سے زائد کا مجمع ٹرافلگر سکوائر پر موجود تھا،،، اس خصوصی پریڈ کو دیکھنے کے لئے مختلف ممالک سے آئے ہزاروں سیاح بھی بھر طور پرلطف اندوز ہوئے