مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے کہ حکومت نےحقوق نسواں بل پرتحفظات دورکرنےکیلئےکمیٹی بنادی
لاہور میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ تحفظ حقوق نسواں قانون پر تحفظات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی تشکیل دیدی ہے،، جو علما سے ملاقات کر کے ان کے تحفظات دور کرے گی، جبکہ وفاقی سطح بھی اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،،،ان کا کہنا تھا کہ منصورہ میں علما کنونشن میں مشاورت کی جائے گی، جو بھی فیصلہ ہو گا مشاورت سے کیا جائے گا۔۔اس سے پہلے جاتی عمرہ میں وزیر اعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ،،، جس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی شریک تھے،، ملاقات میں تحفظ خواتین ایکٹ اور دیگر ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف کو تحفظ نسواں بل پر تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان کو دہشتگردوں سے پاک کر کے دم لیں گے اور دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ تحفظ خواتین ایکٹ پر مذہبی جماعتوں کے تحفظات کو بھی دور کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ترمیم کی یقین دہانی کروائی۔