کراچی کی سیاست میں ہلچل مچانےوالےمصطفیٰ کمال MQM کی ایک اور وکٹ گرانے کو تیار ہیں
مصطفیٰ کمال کے ہاتھوں متحدہ کی پتنگیں کٹنے لگیں،، سندھ اسمبلی کے ایک اور اہم رکن نے نئی پارٹی سے رابطہ کرلیا، شمولیت کا اعلان آج اہم پرس کانفرنس میں کیا جائے گا۔۔ سابق ناظم کراچی سے وفود کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،چاچا پاکستانی علی محمد میمن بھی منفرد انداز سے سجی اپنی موٹرسائیکل پر ملنے پہنچے،،، سابق ناظم کراچی نے اپریل کے دوسرے ہفتے بڑے جلسے کا اعلان کرتے ہوئے جلد مزید وکٹیں گرانے کا بھی دعویٰ کیا۔۔۔دوسری طرف متحدہ رہنما رضا ہارون بھی دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ابھی مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے، کوئی بات ہوگی تو میڈیا کو آگاہ کریں گے رضا ہارون کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر کوئی پروٹوکول دکھائی نہیں دیا، رضا ہارون متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی وزیر بھی رہے۔
لاہورہائیکورٹ نے مصطفٰی کمال کے الزامات کی حقیقت منظرعام پر لانے اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے دائر درخواست کی سماعت سترہ مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کو پٹیشن کے ہمراہ اخباری تراشے منسلک کرنے کی اجازت دے دی
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کے روبرو درخواست گزار بیرسٹر علی گیلانی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم قائد کے خلاف پارٹی کے باغی رہنماؤں نے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے ہیں، لہذا حقائق تک پہنچنے کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم قائد پر الزامات لگانے والے بھی شریک ملزم ہیں، مصطفٰی کمال کے بیانات اور الزامات اعتراف جرم کے زمرے میں آتے ہیں، بیرسٹر علی گیلانی نے استدعا کی کہ تمام الزامات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اور جوڈیشل کمیشن کے فیصلے تک مصطفٰی کمال سمیت ایم کیوایم کے موجودہ اورسابق رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، جس پر عدالت نے درخواست کی سماعت سترہ مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کو پٹیشن کے ہمراہ اخباری تراشے منسلک کرنے کی اجازت دے دی