کوئٹہ: تیز رفتار ڈمپر کچے مکان سے جا ٹکرایا۔ بچیوں سمیت7 افراد جاں بحق

ڈبل روڈ پرپیر اور منگل کی درمیانی شب تیز رفتار ڈمپر کچے مکان میں جا گھسا جس کے نتیجے میں چھت زمین بوس ہوگئی، حادثے کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں تاہم کچھ دیر بعد ریسکیو ٹیمیں بھی جائے حادثہ پہنچ گئیں، اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، جاں بحق افراد میں خاتون، اسکی چار بیٹیاں،بیٹااور مہمان شامل ہیں، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثےکےبعد ڈمپرکاڈرائیورفرارہوگیا، وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے