کیلی فورنیا میں شدید سردیوں کے بعد بہار کی آمد نے ہر سوخوشیاں بکھیر دیں۔
امریکا میں شدید سردی کے بعد اس بار بہار بھی جلدی آ گئی، ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس انجلس کے قریب پیلے ، نارنجی اور جامنی پھولوں نے بہار کی دستک دی تو ہر چہرہ خوشی سے کھل اٹھا، ہلی ہوا میں لہراتے پھولوں کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد لیک ایلسنور کا رخ کرنے لگی۔ پھولوں یہ چار پورے ہائی وے کے ساتھ بچھی پڑی ہے ، جس کے گرد لوگ پیدل چل کر اس کا لطف اٹھا رہے ہیں، جبکہ ان کی تصاویر بھی بنا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق رواں سال سردیاں خشک نہیں رہیں، بارش کی وجہ سے مٹی گیلی ہوئی اور بہار کی آمد وقت سے پہلے ہو گئی