ترکی نے نیدر لینڈز پر سیاسی پابندیاں عائد کردیں۔

ترک کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئےترک نائب وزیر اعظم نعمان قرتولمس کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے خراب تعلقات کی ذمہ داری نیدر لینڈز پر عائد ہوتی ہے، ہم ان سے کوئی سیاسی مذاکرات نہیں کریں گے، جنہوں نے تعلقات کو اس نہج پر پہنچایا وہی انہیں بہتر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں، انہوں نے نیدر لینڈز کے سفیر کو انقرہ آنے سے روکتے ہوئے کہا کہ ہم نیدر لینڈز کے سفیروں کو لانے والے طیاروں کو ترکی میں اترنے یااپنی فضائی حدود استعمال کرنے نہیں دیں گے۔