حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی ناقابل معافی ہے۔ نوازشریف

وزیر اعظم نوازشریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو گستاخانہ مواد کی بندش کے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سوشم میڈیا پر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلے کی ناپاک کوشش ہے۔ گستاخانہ مواد پھیلانے کے ذمہ داروں کو بلا تاخیر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ روزانہ کی بنیاد پر اس حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کا قیمتی سرمایہ ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی ناقابل معافی ہے۔ ناموس رسالت کے بارے میں مسلمانوں کی شدید حساسیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انکا کہنا ہے کہ یہ حقیقت نہیں بھولنی چاہیے کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری انسانیت کے محسن ہیں۔ تمام متعلقہ ادارے گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کو سراغ لگائیں اورقانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے متحرک ہو جائیں۔ ناموس رسالت کے قانون کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کو بھی محاسبہ کیا جائے۔