بارشوں کے سپل کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک ہوگیا۔

بارشوں کے سپل کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک ہو گیا، جبکہ میدانی علاقوں میں ایک بار پھر درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہیگا، تاہم کوئٹہ،ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ قلات،مکران، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی کالام ، استور اور مالم جبا میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا۔۔