ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیوں میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا
ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن رد الفساد کے تحت فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھکر سرائے مہاجر اور منکیرہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس میں چاراشتہاریوں سمیت چھیالیس افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ منکیرہ میں حراست میں لئے گئے نو افراد کا تعلق شمالی وزیرستان سےہے ۔لودھراں میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران اٹھائیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ زیرحراست افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ہے۔ کندھکوٹ میں پولیس نے ضلع بھرمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں بخشاپور سے دو ،کندھکوٹ اور کرمپورسے چار ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔