پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ کے شہرآکلینڈ پہنچ گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیمز آمنے سامنے آنے کو تیار ہیں ، قومی ہاکی ٹیم پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے لاہور سے آکلینڈ پہنچ گئی ہے ،جہاں سے وہ ویلنگٹن کیلئے روانہ ہوگی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ میچوں کی سیریز کا پہلامیچ سترہ مارچ کو کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ سے سیریز کے بعد قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف چار میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی، قومی ٹیم دونوں سیریز میں جیتنے کیلئے پرعزم ہے ۔