امریکا کا جنوبی کوریا میں اٹیک ڈرون نظام کی تنصیب اوراہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ

امریکا نے شمالی کوریا سے لاحق خطرات کے تناظر میں جنوبی کوریا میں اٹیک ڈرون نظام کی تنصیب اوراس سے وابستہ اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیاہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ بات محکمہ دفاع کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ نظام آئندہ برس نصب کیا جائیگا اوریہ جنوبی کوریا کیلئے نیا نہیں ہوگا،اس نظام سے انفنٹری کو بہتر انٹلی جنس معلومات کے حصول میں مدد ملیگی۔اس نظام کی تنصیب کی صورت میں 128امریکی فوجی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائیں گی۔