میکسیکو کی فٹبال فیڈریشن نے الگ الگ واقعات میں ریفریز سے جھگڑا کرنے والے دو فٹبالرز پر ایک ایک سال کی پابندی عائد کر دی
کلب امریکہ کے فٹبالر ’’پابلو اگیلر ‘‘ نے ایک میچ کے دوران ریفری کے منہ پر وار کرکے اسے زخمی کردیاجبکہ دوسرے واقعہ میں کلب ’’داپرتیو تولوکا ‘‘ کے ’’آئنرک ٹریویو ‘‘ نے ریفری کو دھکا دیا،ریفریز کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے بعد فٹبال فیڈریشن کی جانب سے دونوں فٹبالرز پر آٹھ سے دس میچوں کی پابندی عائد کردی گئی، ریفریز ایسوسی ایشن نے اس سزا سے اختلاف کرتے ہوئے ہڑتال کردی جس کے باعث کئی اہم میچز منسوخ کرنا پڑ گئے، ریفریز کی ہڑتال کے بعد فٹبال فیڈریشن نے سزا پر نظر ثانی کرتے ہوئے دونوں فٹبالرز پر ایک ایک سال کی پابندی عائد کردی جبکہ دونوں کو جرمانہ بھی کیا گیا، فٹبال فیڈریشن کی جانب سے نئی سزا کے اعلان کے فوری بعد ہی ریفریز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔