سال 2016 شامی بچوں کے لیےبدترین رہا۔ 652 ہلاک اور647 زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ نے شامی بچوں کے لئے گزشتہ سال کو بدترین قرار دیا ہے ۔ اقوامِ متحدہ میں بچوں کی تعلیم اور صحت کے عالمی ادارے یونیسیف کے مطابق گزشتہ برس شام میں 652 بچے ہلاک اور647 شدید زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں بچوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی ہولناک داستانیں بھی بیان کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے معصوم بچوں میں سے 255سکول میں پڑھتے ہوئے جاں بحق ہوئے جبکہ ہسپتالوں اور طبی عملے پر 348 حملے کیے گئے۔ رپورٹ جاری کرتے ہوئے یونیسیف کے علاقائی سربراہ گیرٹ کیپلیری نے کہا کہ اس وقت بھی لاکھوں بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔