بیجنگ کی کان میں لفٹ گرنے سے 17 کان کن ہلاک
چین کے دارالحکومت بیجنگ کی کان میں کان کنوں کو منتقل کرنے والی لفٹ گرنے سے17 کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لفٹ گرنے کا واقعہ چین کے شمال مشرق میں واقع صوبہ ہیلونجیان میں اس وقت پیش آیا جب لفٹ کان میں کرنے والے مزدروں کو لے جارہی تھی کہ اچانک اس کی ایک شافٹ ٹوٹ گئی ۔نیوز ایجنسی کے مطابق مزددروں کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کی گئی مگر پیر تک امدای ٹیمیں ان تک نہ پہنچ سکی جس کے بعد تمام مزدوروں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔صوبائی حکام نے واقعے کو سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر دو ویلڈر کو گرفتار کرلیا ہے واضح رہے کہ چین دنیا میں سب سے زیادہ کوئلہ پیدا کرنے والا ملک ہیں اور یہاں کانوں میں جان لیوا حادثات عام ہیں ۔