ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم " سمرف دا لوسٹ ویلیج" کا ایک اور ٹریلر جاری کردیا گیا

سمرفی اور اس کے دوست ایک نئے ایڈونچر پر نکل پڑے ہیں، وہ ایک نئی دنیا کی تلاش میں ہیں، لیکن جلد ہی انہیں احساس ہوتا ہے کہ وہ تو ایک پراسرار جنگل میں پہنچ چکے ہیں۔سمرف کو اس جنگل میں کئی مصیبتیں آگھیرتی ہیں، اب ان کا یہاں سے نکلنا ایک چیلنج بن جاتا ہے۔ کامیڈی سے بھرپور یہ فلم سات اپریل کو بڑی سکرین پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔