بکیوں سے رابطہ محمد عرفان کو بھی لے ڈوبا

تعلیم کی کمی یا پیسے کی حوس ۔۔۔ پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ایک اور کھلاڑی معطل ہو گیا ۔۔ بکیز سے رابطے فاسٹ باولر محمد عرفان کو بھی لے ڈوبے ۔۔ پی سی بی نے چارج شیٹ تھما دی ،، جبکہ انہیں معطل بھی کر دیا گیا ، محمد عرفان سے پی سی بی نے چودہ روز میں جواب مانگ لیا ، جبکہ چارج شیٹ میں کہا گیا کہ انہوں نے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، معطل کرکٹر کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے، محمد عرفان نے گزشتہ روز پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں اینٹی کرپشن یونٹ کے روبرو اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا تھا ، طویل بیان کے دوران انہوں نے بیکز سے رابطوں کا اعتراف کیا تھا ، جبکہ پی سی بی کو آگاہ نہ کرنے کی وجوہات بھی بتائی تھیں ، تاہم ان کے خلاف باضابطہ کراوئی کا آغاز ان کے جواب کے بعد ہی ہو گی ۔ اس سے قبل شرجیل خان اور خالد لطیف کو بھی پی ایس ایل کے دوران فکسنگ کے سکینڈل میں پکڑا گیا تھا جبکہ دونوں کو پی سی بی نے فوری طور پر معطل کر کے ملک واپس بھجوا دیا تھا پی سی بی کا تین رکنی ٹریبونل خالد لطیف اور شرجیل خان کیخلاف آئندہ ہفتے سماعت کا آغاز کریگا،