سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والے فساد پھیلانے چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو ہر صورت سزا دلائیں گے:رانا ثنا اللہ
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ توہین آمیز مواد پھیلائے جانے کی پروزور مذمت کرتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بنی نوح انسان کیلئے خیر خواہ اور نجات دہندہ ہیں۔ گستاخانہ مواد پھیلانے والے فتنہ اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں ۔ ایسے لوگ کڑی سزا کے مستحق ہیںرانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے سندھ کیلئے جو فنڈ منظور کئے وہ ضرور جاری ہوں گے۔ سندھ میں لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے اور تھرکول پاور پلانٹ کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ پنجاب میں لگائے گئے منصوبوں سے پیدا ہوانیوالے بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔