عالمی برادری کیساتھ ملکرایٹمی ہتھیار غيررياستی عناصر کی پہنچ سے دور رکھیں گے: سرتاج عزيز
اسلام آباد ميں جوہری عدم پھيلاؤ سے متعلق سيمينارسے خطاب کرتے ہوئے مشيرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاکہ پاکستان ذمہ دارایٹمی ملک ہے، تباہی پھیلانے والے ہتھیارکسی ریاست یا غیرریاستی عناصرکوکبھی بھی فراہم نہیں کيے، سرتاج عزيز کا کہناتھا کہ جوہری ہتھياروں کے عدم پھيلاؤ کيلئے پاکستان نے کئی عالمی ریگولیٹری معاہدوں پردستخط کئے ہیں ،پاکستان نے عدم پھیلاؤکے حوالے سے متوازن پالیسی اختیارکر رکھی ہے، سرتاج عزيز نے مطالبہ کیا کہ ترقی پذیرممالک کوپرامن جوہری توانائی کے استعمال کيلئے رسائی فراہم کی جانی چاہيے اس مقصد کيلئے پاکستان تکنیکی معاونت فراہم کرنے کو بھی تیار ہے کانفرنس ميں کئی ممالک اور عالمی تنظيموں کے نمائندے شريک ہيں