قائد اعظم یونیورسٹی کے اطراف منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا نے راج قائم کرلیا

ڈائریکٹر انفوسمنٹ کی نگرانی میں قائداعظم یونیورسٹی کے اطراف میں قبضہ مافیا کو ہٹھانے کیلئے گرینڈ آپریشن نہ ہوسکا۔ انتظامیہ اور پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث آپریشن کے لیے آیا سی ڈی اے محکمہ انسداد تجاوزات کا عملہ بغیر کارروائی کے ہی واپس چلا گیا۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق پولیس اور انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کی یقین دہانی کرائی تھی۔ رابطے کے باوجود نا انتظامیہ آئی نا ہی پولیس آپریشن کے لیے پہنچی۔ آپریشن کے لیے دس ٹرک اور بھاری مشینری بھی قائداعظم یونیورسٹی پہنچائی گئی تھی۔ پولیس اور انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث عملہ بغیر کارروائی کے ہی واپس لوٹ گیا۔