رحمان ملک نے حسین حقانی کے بیانات اور کلبھوشن یادیو کے معاملے پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا
لاہور کے بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے حسین حقانی سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ الزامات لگانے سے کچھ نہیں ہو گا حکومت تحقیقات کر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سامنے لائے۔ سابق صدر مشرف نے امریکہ کو اڈے فراہم کئے۔انکا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے کے بعد ہماری حکومت نے امریکیوں کا سروے کروایا ۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہی نیٹو سپائی بند کی۔ انھوں نے حکومت سے کلبھوشن کے معاملے پر بھی تحقیقات کرونے کا مطالبہ کر دیا ان کا کہنا تھا کہ نجومی نہیں ہوں لیکن معلوم ہے کہ پاناما کا فیصلہ کیا آئے گا ؟ بظاہر موسم خراب نظر آرہا ہے۔ ۔۔۔۔کیمرہ مین زاہد