پاکستان ویژن 2025 پر کام کررہا ہے، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہیں:مریم اورنگزیب

اسلام آباد میں کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق پارلیمنٹ ہاؤس میں سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے،، صوبائی اسمبلیوں میں پارلیمانی ٹاسک فورس عمل میں آچکی ہے،، سماجی اور ترقیاتی پروگراموں سے متعلق آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہےمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے کام کررہے ہیں،، پائیدار ترقی کے اہداف کے تحت جاری منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تعلیم ، صحت اوردوسرے سماجی شعبوں میں کام ہورہا ہے