ہمارا کام جنت اوردوزخ کا فیصلہ کرنا نہیں کسی کوزبردستی مذہب تبدیل کراناجرم ہے,وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کی تقریب میں شرکت کی۔۔ وزیراعظم نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد دی اپنے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے کبھی نفرت کی سیاست کو قبول نہیں کیا کسی کو زبردستی مذہب تبدیل کرانا جرم ہے پاکستان مذہبی تصادم روکنے کے لئے بنایا گیا تھا مسلمانوں کے حقوق پامال ہوئے تو پاکستان کا قیام ناگزیر ہوا,وزیراعظم کا کہنا تھا سب مذاہب انسانیت کا احترام سکھاتے ہیں۔۔ کچھ لوگ قیام پاکستان کو مذہبی دشمنی کا نتیجہ کہتے ہیں، ایسے لوگ تاریخ سے مکمل لاعلم ہیں۔۔ اسلام مذہب کی بنیاد پر امتیاز کا قائل نہیں۔۔ لوگ اپنی اپنی عبادت گاہوں میں جانے کے لئے آزاد ہیں ہمیں سب عبادت گاہوں کی حفاظت کرنی ہے۔۔ ہمارا کام جنت اور دوزخ کا فیصلہ کرنا نہیں، دُنیا کو جنت بنانا ہے۔۔ پاکستان کا آئین سب شہریوں کو ایک طرح کے حقوق دیتا ہے,وزیراعظم کا کہنا تھا حکمرانوں سے پوچھا جائے گا کہ مخلوق خدا کے لئے کیا کیا اللہ نظر بد سے بچائے، آج کراچی کی گلیوں میں امن ہے۔۔ پاکستان میں جھگڑا صرف امن اور فساد کی قوتوں کے درمیان ہے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی میں گرین لائن منصوبہ بنا رہی ہے رواں سال حیدر آباد موٹر وے مکمل ہو جائے گی۔۔ ہم سب کو پاکستان کی وحدت کے لئے صرف پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا