محمد عرفان کو بھی پی سی بی نے معطل کردیا

تعلیم کی کمی یا پیسے کی حوس, پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ایک اور کھلاڑی معطل ہو گیا ۔۔ بکیز سے رابطے فاسٹ باولر محمد عرفان کو بھی لے ڈوبے, پی سی بی نے چارج شیٹ تھما دی ، جبکہ انہیں معطل بھی کر دیا گیا ،، محمد عرفان سے پی سی بی نے چودہ روز میں جواب مانگ لیا ، جبکہ چارج شیٹ میں کہا گیا کہ انہوں نے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، معطل کرکٹر کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے