پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں نوجوان کھلاڑی شاہ زیب حسن اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش

پی سی بی سپاٹ فکسنگ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اس کیس میں نوجوان بلے باز شاہ زیب حسن پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے ذرائع کے مطابق ان سے چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ زیب حسن سے بکیوں سے رابطے کے حوالے سے استفسار کیا گیا۔۔ انہیں صبح دوبارہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونے کے لیے بلایا گیا ہے واضح رہے کہ شاہ زیب حسن پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے تھے شاہ زیب کا نام سامنے آنے کے بعد ابتدائی تحقیقات میں کلیئر کر کے ایونٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی عرفان کے معاملے میں بھی ایسے کیا گیا تھا تاہم اب انہیں معطل کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ ہر پہلو سے تحقیقات کر رہا ہے اسی لیے شاہ زیب کو صبح دوبارہ بلایا گیا ہے۔۔ ان کے بیان کا جائزہ لینے کے بعد انہیں کلیئر کرنے یا چارج شیٹ عائد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا