فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور ناکام ہوگیا

فوجی عدالتوں کے قیام کی مدت میں توسیع کا معاملہ حل کرنے کے لئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور ہوا، جس میں حکومت کی جانب سے وزیر قانون زاہد حامد شریک ہوئے جبکه پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر فاروق نائیک، شیری رحمن اور نوید قمر موجود تھے، حکومت سے مذاکرات کے بعد پیپلز پارٹی رہنماؤں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کچھ طے نہیں پایا تاہم بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، ہمارے نو مطالبات پر بحث ہورہی ہے کوئی حتمی بات نہیں ہوئی امید ہے حکومت ہمارے مطالبات مان جائے گی رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ایک دو مطالبات کی بات نہیں یہ پیکج ڈیل ہے حکومت بتائے کہ وہ کیا کیا مان سکتی ہے اس کے بعد ہم کچھ کہہ سکیں گے