پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا کریک ڈاؤن
اچاراور مصالحہ جات بنانے والی2فیکٹریاں سیل کر دی گئی
لاہورمیں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی ہدایت پر پاکستان سٹینڈرڈزاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے اچار اور مصالحہ جات بنانے والی فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ، دو فیکٹریاں سیل جبکہ ایک فیکٹری کا سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ہدایت پرڈی جی پی ایس کیو سی اے نے غیر معیاری اور غیر قانونی طور پر اچار اور مصالحہ جات تیار کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف خصوصی ٹاسک فورس بھی قائم کردی