محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر وسطی اور بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہیگا،
ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی بارشوں سے موسم خوشگوار ہو گیا،، گرمی کی شدت میں کمی آ گئی،، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر وسطی اور بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہیگا،، تاہم خیبرپختونخوا،فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب، لاہور، ملتان، ساہیوال اور ڈی جی خان میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے،اس دوران خیبرپختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں آندھی تیزگرد آلود ہوائیں چلنے اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا،، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، فاٹا اورگلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر بارش ہوئی،، سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں ستانوے، کالام میں انچاس ،سیدو شریف میں اڑتیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔