پاکستان سپر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا
متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں جاری پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن دلچسپ اور سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا ہے،پی ایس تھری میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا،لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں جیت کےلئے میدان میں اتریں گی،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاوراسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف مرحلے کےلئے کوالیفائی کرلیا ہے،جبکہ گزشتہ رات اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ملتان سلطان کے پلے آف راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے کا انحصار پشاور زلمی پر ہے،ملتان سلطان کے لیے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پشاور زلمی کو اپنے دو میچوں میں سے کم سے کم ایک میں شکست ہو
ملتان سلطانز کی شکست کے بعد کراچی کنگز کے بھی پلے آف مرحلے کےلئے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں،کراچی کنگز نوپوائنٹس کےساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اس کے ابھی دو میچ باقی ہیں، دوسری جانب ملتان سلطانزاپنے پورے دس میچ کھیل کر نو پوائنٹس حاصل کرسکی ہے،پشاور زلمی کو بھی پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کیلئے اپنے بقیہ دونوں میچ جیتنے ہوں گے