امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جینا ہیسپل کو سی آئی اے کی نئی ڈائریکٹر نامزد کر دیا
امریکہ میں ٹرمپ نے بڑی تبدیلیاں کردیں ،، وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، اورسی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو نیا وزیر خارجہ بنا دیا ،، دوسری جانب سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جینا ہیسپل کو سی آئی اے کا نیا ڈائریکٹر نامزد کر دیا ہے، وہ سی آئی کی پہلی خاتون سربراہ ہیں، جینا ہیسپل گذشتہ تیس سالوں سے پیشہ ور انٹیلجینس آفسر ہیں،، وہ تھائی لینڈ میں اس متنازع جیل کو چلاتی رہی ہیں جہاں 2002 میں القاعدہ کے مشتبہ افراد سے واٹر بورڈننگ کے ذریعے تفتیش کی گئی تھی،،
61 سالہ جینا ہیسپل کا بیرون ممالک کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور وہ کئی اہم ممالک میں سی آئی اے کی سٹیشن چیف رہ چکی ہیں،، بلیک سائٹس پر ہونے والی تنیقد کے باوجود گذشتہ برس سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے انھیں اپنا نائب مقرر کیا تھا، وہ واشنگٹن ڈی سی میں بھی اور اہم پوزیشنز پر کام کر چکی ہیں،،
صدر ٹرمپ مشتبہ افراد سے زیادہ سختی سے تحقیقات کرنے کے حامی ہیں،، اس لیے ان کا انتخاب کیا گیا ،، جبکہ انسان حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ جینا ہیسپل سی آئی اے کو چلانے کے لیے صحیح انتخاب نہیں ہیں۔